
سرکاری حج کی رقم 10لاکھ 50 ھزار ھوں گے
سپانسرشپ کے لیے 3800ڈالر
درخواستیں جمع کرانے کی توریخ 27نومبر سے 12دسمبر2023 ھے۔
شاٹ حج 20سے25 دن کی رقم۔1175000روپے مقرر
دی جانے والی سہولیات۔ ایک عدد ٹیچی کیو آر کوڈ کے ساتھ۔ایک ھینڈ بیگ۔ایک سیم نیٹ پیکج کے سات۔اور خواتین کے لیے عبایا۔اور مردوں کے لیے بلٹ
سپانسر شپ والوں کو منی عرفات۔مذدلفہ میں سی کیٹگری میں رکھنے کا فیصلہ
_مدینہ منورہ میں 8 دن سے کم رھنے کی سہولت_
حج 2024 کے لئے مطلوبہ کاغذات:
وہ عازمین جو سرکاری اسکیم کے تحت 2024 میں حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ نیچے درج کاغذات کی تیاری مکمل کرلیں تاکہ بروقت کسی پریشانی سے بچ سکیں۔
①-- مشین ریڈایبل پاسپورٹ جس کی کم سے کم میعاد (ایکسپاٸری) 16 دسمبر 2024 ہونی چاہٸے۔
②-- نادرا سے جاری شدہ کار آمد (valid) اصل شناختی کارڈ
③-- نیلے بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز کی 3 عدد تصاویر۔
④-- وارث یا ایمرجنسی رابطہ والے فرد کے شناختی کارڈ کی کاپی
⑤-- نادرا سے جاری کردہ کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ
کرونا ویکسین:
حج 2023 کے لئے سعودی وزارت حج کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی فہرست نیچے درج ہے۔ عازمین کے لئے نیچے دی گئی فہرست میں سے کسی بھی ویکسین کا مکمل کورس اور نادرا سے جاری شدہ سرٹیفکیٹ اس سال حج کے لئے بھی لازمی ہوگا۔
سعودی وزارت کی منظور شدہ ویکسین:
(1) فائزر (2 ڈوز)
(2) ایسٹرازینیکا (2 ڈوز)
(3) موڈرونا (2 ڈوز)
(4) جونسن اینڈ جونسن (سنگل ڈوز)
(5) سائنو فارم (2 ڈوز)
(6) ساٸنو ویک (2 ڈوز)
(7) کوویکسن (2 ڈوز)
(8) سپیٹنک (2 ڈوز)
(9) کویکس (2 ڈوز)
(10) نوویکسوویڈ (2 ڈوز)
نوٹ: پاک ویک کینسینو سنگل ڈوز ویکسین سعودی وزارت کی منظور شدہ لسٹ میں نہیں ہے۔ اس صورت میں دوبارہ منظور شدہ ویکسین کا مکمل کورس اور نادرا سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہوگا۔
(مزید معلومات کے لئے مکمل حج پالیسی کا انتظار کریں)
عمر کی حد:
حج 2023 کی طرح امسال یعنی حج 2024 کے لئے بھی عمر کی حد مقرر نہیں۔ یعنی کسی بھی عمر کے عازمین حج درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ ( مزید تفصیلات حج پالیسی میں مزید واضح ہونگی)
بینک اکاؤنٹ:
پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہر عازمین حج کے لئے خود کا ذاتی بینک اکاؤنٹ لازم ہونے کا امکان ہے۔ اگر کسی کا ذاتی اکاؤنٹ ابھی تک نہیں ہے تو وہ منتخب شدہ بینکوں کے کسی بھی برانچ میں مستقل یا آسان اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ (تفصیلات کیلٸے منسٹری کے اعلان کا انتظار کریں)۔
حج پیکج کی رقم:
اس سال سرکاری اسکیم میں عازمین کے دو طرح کے پیکج متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
1-- نارمل پیکج دورانیہ 40 سے 45 دن
2-- شارٹ پیکج دورانیہ 20 سے 25 دن
دونوں پیکجز کے لئے رقم کا تخمینہ 10لاکھ 50 ھزارروپے کے قریب ہونے کے امکان ہیں۔ 20سے 25دن کے پیکج کی رقم 11 لاکھ 75 روپے ھونے کا امکان۔ لہٰذا عازمین حج رقم کا ابھی سے بندوبست کرلیں۔ (پیکج کے حتمی رقم کا اعلان حج پالیسی میں کیا جائے گا۔)
سپانسر شپ کے تحت درخواست دینے والے کو قرعہ اندازی کے بغیر ھی منظور کرنے کا فیصلہ۔
سپانسر شپ والوں کوتقریبا 38000 ھزار ڈالر کا چیک جمع کرانا ھوں گے۔
🕋 حج 2024 Hajj 🕋
دعاوں کی درخواست کے ساتھ